Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چوہدری نثار

پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی طرف سے اعلان کے بعد ایک بڑی وکٹ گرنے والی ہے۔ یہ قیاس آرائیاں بڑھ گئی ہیں کہ چوہدری نثار پی ٹی آئی جوائن کرنے والے ہیں ۔ ٹوئٹر پر بیشتر صارفین نے اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔ 
سورایا عزیز ٹوئٹ کرتی ہیں : ذرا اس وقت عمران کے چہرے کے تاثرات دیکھئے جب وہ یہ کہہ رہے ہیں کہ زبردست وکٹ گرنے والی ہے۔ 
مریم ٹوئٹ کرتی ہیں : میں دل سے چاہتی ہوں کہ چوہدری نثار 29 اپریل کو عمران کے جلسہ میں اسٹیج پربیٹھے ہوں۔
عزمی لکھتی ہیں :اچھا تو چوہدری نثار کو مئی میں پی ٹی آئی کا سیکریٹری جنرل بنایا جائے گا۔ 
ڈاکٹر برکت سومرو تحریر کرتے ہیں :پاکستان مسلم لیگ ن اور پنجاب کے وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی طرف سے 2 ناراض دوستوں نواز شریف اور چوہدری نثار کے درمیان تعلقات بہتر بنانے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوسکیں۔
جمال یوسف ٹوئٹ کرتے ہیں: چوہدری نثار خودکا مذاق نہ اڑوائیں۔
بغیر نام کے ایک ٹوئٹ ہے : اگر چوہدری نثار پی ٹی آئی جوائن کرتے ہیں تو یہ بات غیر حقیقی ہوگی۔
ندیم وگّاں ٹوئٹ کرتے ہیں :مجھے باخبر ذرائع سے علم ہوا ہے کہ یہ چوہدری نثار نہیں بلکہ اعتزاز احسن ہیں جو پی ٹی آئی جوائن کریں گے۔ اگریہ بات حقیقت ثابت ہوئی تو پھر بی بی کا کیا ہوگا۔ پیپلز پارٹی کو چاہیئے کہ وہ اپنی پالیسی اور حکمت عملی پر نظرثانی کرے۔
سوار خان لکھتے ہیں: ایسا لگتا ہے کہ چوہدری نثار پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے ہیں۔
اصلاح الدین مغل ٹوئٹ کرتے ہیں:چوہدری نثار ، جاوید ہاشمی سے بڑی وکٹ نہیں ، چوہدری نثار کے جانے سے پوٹھوہار اپنی وقعت کھو دے گا۔
حمزہ خان ٹوئٹ کرتے ہیں: اگر چوہدری نثار جوائن کرتے ہیں تو یہ مسلم لیگ ن کیلئے 440 وولٹ کا جھٹکا ہوگا۔
٭٭٭٭٭٭٭٭\

شیئر:

متعلقہ خبریں