Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شیاؤمی می 6 ایکس اسمارٹ فون لانچ

شیاؤمی کمپنی کی جانب سے می 6 ایکس اسمارٹ فون باقاعدہ متعارف کرا دیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون میں 5.99 انچ ڈسپلے ، اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم ، اوکٹا کور اسنیپ ڈریگن 660 پروسیسر ، 4/6 جی بی ریم اور 64/128 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں پشت پر ڈوٹل کیمرہ دیا گیا ہے جس میں ڈوئل ٹون ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 12 میگاپکسل اور 20 میگا پکسل کے دو کیمرے شامل ہیں ۔ فون میں فرنٹ پر سوفٹ ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 20 میگا پکسل کا کیمرہ دیا گیا ہے۔ کیمروں میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس سین ریکوگنیشن ، بیک گراونڈ بوکیھ ، اسمارٹ بیوٹی اور پورٹریٹ موڈ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ آرٹیفیشل انٹیلیجنس پاورڈ ٹرانسلیشن کو بھی فون کا حصہ بنایا گیا ہے جس کی مدد سے چینی زبان کا انگلش ، فرینچ ، جرمن ، ہسپانوی ، کورین ، جاپانی اور ہندی زبان میں ترجمہ کیا جا سکتا ہے۔ سیکیورٹی کے لئے اسمارٹ فون میں فنگر پرنٹ اسکینر کے ساتھ ساتھ فیس ان لاک فیچر بھی دیا گیا ہے۔ فون کی بیٹری 3010 ملی ایمپیئر آورز کی ہے اور اس میں کوئیک چارچ سپورٹ بھی دی گئی ہے جس کی مدد سے فون کو صرف آدھے گھنٹے میں 50 فیصد چارج کیا جاسکتا ہے۔ ہیڈ فون جیک کو اسمارٹ فون کا حصہ نہیں بنایا گیا۔ فون کو سرخ ، سنہرے ، روز گولڈ ، نیلے اور کالے رنگ میں متعارف کرایا گیا ہے۔ 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج کے ساتھ فون کی قیمت 1599 یان ، 6 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج کے ساتھ فون کی قیمت 1799 یان اور 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج کے ساتھ فون کی قیمت 1999 یان ہے۔ اسمارٹ فون کی فروخت 27 اپریل سے شروع ہوگی۔
 

شیئر: