Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لڑکی سے چھیڑخانی کرنیوالے کی سرعام پٹائی

جالندھر ۔۔۔۔لڑکی سے چھیڑ خانی کرنے کے الزام میں مشتعل راہگیروں نے ایک شخص کی بیچ سڑک پر جم کر دھنائی کردی ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لوگوں کے چنگل سے چھیڑخانی کرنیوالے شخص کو حراست میں لیکر تھانے لے آئی ۔تھانہ کے سربراہ وجے کنور پال سنگھ نے بتایا کہ چھیڑخانی کرنیوالے کا نام کشن لال ہے جو گوپال نگر کا رہنے والا ہے ۔ تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ مذکورہ شخص ایک لڑکی کا کافی دنوں سے تعاقب کررہا تھا۔ زبردستی اسکوٹر پر بٹھانے کی کوشش کرنے لگا جس پر لڑکی نے شور مچا دیا ۔ یہ ماجرا دیکھ کر راہگیروں نے اسے پکڑ لیا اور زدوکوب کر کے لہو لہان کردیا۔ملزم کیخلاف کیس درج کرکے کارروائی شروع کردی گئی ۔
مزید پڑھیں:- - - -خاتون وکیل اندو ملہوترہ نے سپریم کورٹ کے جج کا حلف اٹھالیا

شیئر: