Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قمر باجوہ پاک فوج کے نئے سربراہ مقرر

 اسلام آباد ..لیفٹنٹ جنرل  قمر باجوہ کو نیا آرمی چیف مقرر کردیا گیا جبکہ لیفٹنٹ جنرل زبیر حیات کو جوائنٹ چیفس آف کمیٹی کا چیئرمین بنایا گیا۔ قمرجاوید باجوہ چیف آف دی آرمی اسٹاف کے پرنسپل اسٹاف آفیسرکے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ وزیر اعظم نواز شریف نے آئینی استحقاق کے تحت لیفٹیننٹ جنرل قمرجاوید باجوہ کو جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر پاک فوج کا نیا سربراہ مقرر کیا۔جنرل قمرجاوید باجوہ اقوامِ متحدہ کے تحت کانگو میں پاک فوج کے امن مشن کی قیادت بھی سنبھال چکے ہیں۔ انفنٹری اسکول، کوئٹہ میں کمانڈنٹ اور کور کمانڈر کے عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔شمالی علاقہ جات اور کشمیر میں تعیناتی کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں

شیئر: