گدھوں اور کتوں کی 800 سے زائد کھالیں برآمد
کراچی ...کراچی میں پولیس نے کورنگی صنعتی ایریا سے گدھوں اور کتوں کی 800 سے زائد کھالیں بر آمد کرلیں۔ پولیس نے خفیہ اطلاع پر صنعتی علاقے میں موجود گودام پر چھاپہ مارا۔ گودام سے 40 سے زائد بوریاں ملیںجن میں گدھوں اور کتوں کی کھالیں موجود تھیں۔ایک افغان باشندے عبدالحمید اور رضوان کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا گیا۔ ملزمان کو ضمانت پر رہا کردیا گیا۔پولیس کے مطابق کھالیں چین اسمگل کی جاتی ہیں۔ ملزمان نے دوران تفتیش دعوی کیا کہ افغانستان سے گدھوں اور کتوں کی کھالیں چین اسمگل کرنے کیلئے لائی گئیں جبکہ گوشت افغانستان میں ہی ہے۔اس سے پہلے پولیس ذرائع نے بتایا تھا کہ گدھوں اور کتوں کی کھالیں اندرون ملک سے لائی گئیں۔ ان کا گوشت کراچی اور حیدرآباد کے ریسٹورنٹس میں سپلائی کیا گیا۔ پولیس گودام کے مالک کو تلاش کرہی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کراچی کے ایک علاقے میں چھاپے کے دوران گدھوں کی ساڑھے 4 ہزار سے زائد کھالیں ملی تھیں جنہیں چین اسمگل کیا جانا تھا۔