Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

او آئی سی ممبران کو دہشتگردی کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا چاہئے

جدہ .... اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی ) کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر یوسف العثیمین نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے تمام اسلامی ممالک کو مشترکہ کوششیں کرنا ہونگی۔ دہشتگردی کے انسداد کی کوششیں مستقل ہونی چاہئےں۔ وہ بنگلہ دیش میں او آئی سی وزرائے خارجہ کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ او آئی سی نے دہشتگردی کے انسداد کے لئے جامع منصوبہ تیار کررکھا ہے۔ او آئی سی ممبران کو چاہئے کہ اس آفت کا ڈٹ کرمقابلہ کریں۔ اسلامی ممالک کے مابین خفیہ معلومات کے تبادلے کے علاوہ سائبر کرائم کے انسداد کے حوالے سے بھی مشترکہ حکمت عملی مرتب کی جائے۔ انہوں نے اعدادوشمار بتاتے ہوئے کہاکہ 2017 ءمیں دہشتگردی کا شکار ہونے والے افراد کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے۔ گزشتہ سال 25673افراد دہشتگردی کی بھینٹ چڑھے۔ یہ تعداد 2015ءکے مقابلے میں 15فیصد کم ہے۔

شیئر: