فلسطینی کے قبضے سے مسروقہ کار برآمد
مکہ مکرمہ....مکہ مکرمہ ریجن میں روڈ سیکیورٹی اسپیشل فورس نے شبے کی بنیاد پر ایک فلسطینی شہری کوگرفتار کرلیا۔ تلاشی لینے اور معلومات حاصل کرنے پر پتہ چلا کہ فلسطینی مسروقہ کار چلا رہا تھا۔ گاڑی سے نشہ آور گولیاں برآمد ہوئیں۔ دوسر ی جانب الجنوبیہ پولیس اسٹیشن کے اہلکار صومالیہ کے ان 2شہریوں سے پوچھ گچھ کررہے ہیں جن کے قبضے سے 27ہزار ریال اور انٹرنیٹ چارجنگ کے 12کارڈ برآمد ہوئے۔ ان میں سے ایک نے فرار ہونے کی کوشش کی تھی ناکام بنادی گئی۔