امریکی سفارتکار کی گاڑی ٹکر سے2 شہری زخمی
اسلام آباد... اسلام آباد میں ایک اور امریکی سفارتکار کی گاڑی نے تھانہ سیکریٹریٹ کی حدود میں موٹرسائیکل سواروں کو ٹکر ماری۔ 2 نوجوان نزاکت اور محمد وسیم زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق امریکی سفار تخانے کا سیکنڈ سیکریٹری چاڈ ریکس تیز رفتاری سے گاڑی چلا ر رہا تھا ۔ پولیس نے سفارت کار اور اس کی گاڑی کو تھانے منتقل کردیا۔ٹریفک پولیس کی رپورٹ ملنے کے بعد مزید کارروائی کی جائےگی۔ترجمان پمز اسپتال کے مطابق دونوں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ واضح رہے کہ ایک ماہ میں امریکی سفار تکار کی گاڑی سے ٹکر مارنے کایہ دوسرا واقعہ ہے۔اس سے قبل تھانہ کوہسار کے علاقے میں امریکی ملٹری اتاشی کی گاڑی کی ٹکر سے ایک موٹر سائیکل سوار جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا تھا۔