جاپان : موسم بہار کی چھٹیوں کا آغاز
ٹوکیو..... جاپان میں ان دنوں ہوائی اڈوں، ٹرینوں اور ہائی ویز پر رش بڑھ گیا۔اس کی وجہ موسم بہار کی چھٹیاں ہیں۔فضائی کمپنیوں کے مطابق چھٹیوں کے آغاز سے ٹوکیو اور اوساکا سے کئی مقامی پروازوں کی نشستیں مکمل طور پر بک ہو چکی ہیں اور یکم اور 2مئی کو چھٹی لینے والے افراد دور دراز مقامات پر جانا شروع ہو گئے ہیں ۔ریلوے کمپنیوں کے مطابق بڑے شہروں سے جانے والی بعض شنکانسین بلٹ ٹرینیں مکمل طور پر بک ہیں۔ اس سلسلے میں سڑکوں پر بھی کافی رش ہے۔