دوستی کی راہ میں رکاوٹ بننے والے شوہر کا قتل
لدھیانہ۔۔۔۔تھانہ ڈویژن 4کے علاقے کیئر سنگھ نگر میں واقع مکان میں اوڈیشہ کی رہنے والی وندنا نے شورمچانا شروع کیا کہ اس کے شوہر پاون نے پنکھے سے لٹک کر جان دیدی۔اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ سے معلوم ہوا کہ پاون کی موت خودکشی نہیں بلکہ دم گھٹنے سے ہوئی۔ خفیہ ذرائع سے اطلاع ملنے پر ریلوے اسٹیشن کے قریب مقتول پاون کی بیوی کوجواپنے دوست کے ہمراہ شہر چھوڑ کر فرار ہونے کی کوشش کررہی تھی پولیس نے گرفتار کرلیا۔پوچھ گچھ کے دوران وندنانے بتایا کہ گوتم میرے شوہر کا دوست ہے ۔شوہر گوتم کو گھر آنے سے روکتا اور اکثر جھگڑا کیا کرتا تھا اسے راستے سے ہٹانے کاپروگرام ہم دونوں نے بنایا ۔گزشتہ رات جب شوہرگہری نیند میں سوگیا توگوتم کو بلایا میں نے پاون کے پیر پکڑ لئے اور گوتم نے تکئے سے اس کامنہ زور سے دبایاکہ دم گھٹنے کے باعث اس کی موت ہوگئی۔بعد ازاں لوگوں کو گمراہ کرنے کیلئے اس کی لاش پنکھے سے لٹکادی۔پولیس نے دونوں کو گرفتار کرلیااور قتل کا مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردیا۔