مکہ میں پہلی فوڈاسمارٹ سٹی
مکہ مکرمہ .... مکہ مکرمہ میں مشرق وسطیٰ کی سطح پر پہلی اسمارٹ سٹی کا منصوبہ روبعمل لایا جائیگا۔ یہ مسجد الحرام سے8کلو میٹر کے فاصلے پر ہوگا۔ مقدس شہر کی میونسپلٹی نے عظیم الشان ترقیاتی منصوبے کا عندیہ دیا ہے۔ اسکے تحت مکہ مکرمہ کے الکعکیہ محلے میں واقع سبزی منڈی کو جدید خطوط پر استوار کیا جائیگا۔ مارکیٹ کی روایتی خدمات کو جدید تجارتی ٹیکنالوجی سے تبدیل کردیا جائیگا۔ سرمایہ کاروں کو سرمایہ لگانے کی ترغیب دی جائیگی۔ مکہ کے میئر محمد القویحص نے بتایا کہ مکہ فوڈ اسمارٹ سٹی کا منصوبہ رواں برس نافذ ہوگا۔