گریٹسٹ رویل ریمبل کا میلہ ٹائیٹس اونیل نے لوٹ لیا
جدہ: گریٹسٹ رویل ریمبل مقابلوں میں ڈبلیو ڈبلیو ای کا جد ہ میں پہلا بڑا ایونٹ کئی یاد یں چھوڑ گیا ۔ اس ایونٹ میں رونما ہوئے ایک معمولی حادثے کے باعث ریسلر ٹائیٹس اونیل نے میلہ لوٹ لیا۔50 ریسلرز رویل ریمبل میںاس ریسلر کی آمد 39 ویں نمبر پر ہوئی۔ جب ٹائیٹس اونیل رنگ کی جانب بھاگتے ہوئے آرہے تھے تو اچانک ریمپ کے آخر میں پھسل گئے اور سیدھے رنگ کے نیچے چلے گئے۔ اس انٹری پر وہاں موجود ڈبلیو ڈبلیو ای کے چیئرمین ونس میکموہن کا ہنس ہنس کر برا حال ہوگیا اور آنسو بہنے لگے۔ٹوئٹر پر مختلف ریسلرز نے بھی اپنے ساتھی کا کافی مذاق اڑایا اور کچھ کے خیال میں مقابلہ تو برآن اسٹرومین نے جیتا مگر میلہ ٹائیٹس نے اپنے نام کیا۔بعد ازاں ریسلر نے اپنے موقف میں کوشش کی کہ اس حادثے کو طے شدہ ثابت کرسکیں۔ویسے یہ پہلا موقع نہیں ٹائیٹس کچھ عرصہ قبل بھی ڈبلیو ڈبلیو ای کے شو این ایکس ٹی میں بھی توازن برقرار نہ رکھ پائے تھے۔ یہ عمل ریسلر کیلئے چاہے کتنی بھی شرمندگی کا باعث ہو مگر کئی دیکھنے والوں کے خیال میں یہ پورے ایونٹ کا ہائی لائٹ تھا۔