مولانا مشرف تھانوی کا انتقال ، شیخ ماجد سعید کا اظہار افسوس
مکہ مکرمہ (محمد عامل عثمانی) مولانا مشرف علی تھانوی کا انتقال مدینہ منورہ میں ہوگیا۔ موصوف مولانا ادریس کاندھلوی کے فرزند تھے۔ وہ عمرہ پر ارض مقدس آئے ہوئے تھے۔ صولتیہ کے ناظم اعلیٰ شیخ ماجد سعید نے اردو نیوزسے بات چیت میں متوفی کی دینی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور دعا مغفرت کی ہے۔ تعزیت اور دعا ئے مغفرت کرنے والوں میں احباب مکہ پاکستانی گروپ کے عبدالمالک المھند ، مولانا عمران اسلام ، انجینیئر صفدر محمد، ڈاکٹر عرفان اللہ صدیقی ، برھان الدین احمد عثمانی، ڈاکٹر اعجاز ندیم ،محمد سعید اعوان ،طیب بلال مکی ، محمد زبیر فضل ، لیاقت زماں اعوان، عبداللہ مکی ،عادل امجد، امجد جدون ، ثاقب قدیر ، محمد شاہد کشمیری ،سلیم اختر محمد جمیل ، راجہ پرویز ،محمد احمد ننھا اور دیگر شامل ہیں ۔