Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسافروں کی نشست پر بیٹھے افراد کیلئے بھی موبائل فون استعمال کرنا ممنوع

لندن ..... برطانیہ میں جیسے جیسے آبادی بڑھ رہی ہے ، ٹریفک کا مسئلہ بھی پیچیدہ تر ہوتا جارہا ہے اور اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے انتظامیہ مختلف قاعدے اور قانون آئے دن نافذ کرتی رہتی ہے۔ اس حوالے سے برطانوی پولیس کا جوتازہ ترین اعلان اب سامنے آیا ہے وہ پہلے کے قا عدے اور قانون کے مطابق زیادہ سخت ہے۔ تفصیلات کے مطابق مسافروں کی نشست پربیٹھا شخص اگر موبائل فون استعمال کررہا ہوگا تو اس پر 200پونڈ تک جرمانہ ہوسکتا ہے اور ڈرائیونگ لائسنس پر 6منفی پوائنٹ درج ہوسکتے ہیں۔ ماہرین کا کہناہے کہ نئے قانون سے بیشتر برطانوی کار سوار لاعلم لگتے ہیں حالانکہ 2017ءمیں لائسنس کے قانون میںگوناگوں تبدیلیاں کی جاتی رہی ہیں اور تازہ ترین یہ ے کہ جس سے اکثر ڈرائیور پریشان ہیں۔ موجودہ قانون سے پہلے بھی چلتی گاڑی میں موبائل کا استعمال کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف کئی قانون بنائے جاچکے تھے۔ نیا قانون مسافروں کیلئے ہے۔

                 

شیئر: