Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لالو پرساددہلی میں علاج کے بعد رانچی اسپتال میں داخل

نئی دہلی۔۔۔۔چارہ گھوٹالہ کیس میں سزا یافتہ بہار کے سابق وزیر اعلیٰ لالو پرساد یادوکو دہلی کے انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(ایمس) میں علاج کے بعد سخت حفاظتی انتظامات کے ساتھ راجدھانی ایکسپریس کے ذریعے رانچی روانہ کیا گیا ۔ رانچی لے جاتے ہوئے کانپور اسٹیشن پہنچتے ہی ان کی شوگربڑھ گئی جس کے بعد فوراً انہیں انسولین دی گئی۔بعد ازاں رانچی پہنچنے کے بعد انہیں وہاں کے راجیندر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) میں داخل کرایاگیا۔
ایمس کے ڈاکٹر لال مانجھی نے کہا کہ لالو پرساد ٹھیک ہیں۔ ان کی جوبھی بیماری ہے وہ صرف عمر کا تقاضہ ہے ۔ اکثر بڑھتی ہوئی عمر میں اس قسم کی پریشانیاں لاحق ہوتی رہتی ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - - -گجرات : 450دلتوں نے بودھ مت قبول کرلیا

شیئر: