پیپلزپارٹی کوبد معاشیوں کاجواب دیناہوگا،خالد مقبول
کراچی ...ایم کیوایم بہادرآبادگروپ کے کنوینرخالد مقبول صدیقی نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی کا نعرہ نفرت سے شروع ہوا ۔پیپلزپارٹی کے ادھرہم ادھرتم کے ملک دشمن نعرے نے پاکستان کوتقسیم کردیا۔کررابطہ کمیٹی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا پیپلزپارٹی نعرہ لگاتی ہے سوشل ازم ہماری معیشت ہے جبکہ اصل میں نعرہ یہ ہے کہ کرپشن ہماری معیشت ہے ۔پیپلزپارٹی عوام کوطاقت کاسرچشمہ کہتی ہے مگردراصل لوٹی ہوئی دولت ان کی طاقت ہے۔ پیپلزپارٹی نے روٹی کپڑاورمکان کانعرہ لگایامگرعوام کوگولی اورقبرستان دیا،انہوں نے کہاپیپلزپارٹی جواب دے کہ جب پوراکراچی بانی پاکستان محمدعلی جناح کی بہن فاطمہ جناح کے ساتھ کھڑاتھاتوپیپلزپارٹی والے کس کے ساتھ کھڑے تھے ۔پیپلزپارٹی نے کراچی کوآج تک کیادیا ۔پیپلزپارٹی سے قبل کراچی روشنیوںکاشہرتھااور70فیصدریونیوکراچی دیتاتھا۔انہوں نے کہا کہ بلاول کی باتوں کاجواب لیاقت آباد میں دینگے ۔1990میں پیپلزپارٹی نے جوکچھ کیاہم بھولے نہیں ۔پیپلزپارٹی والے کہتے ہیں کہ جواپنے لیڈرکے نہیں ہوئے وہ کسی کے کیا ہونگے ۔میں بتاناچاہتاہوںہم نے اپنے لیڈرکابڑاساتھ دیامگرجہاںبات پاکستان کی ہوگی ہم کسی کابھی ساتھ چھوڑسکتے ہیں۔پیپلزپارٹی والوںنے ماضی میںپاکستان کے بجائے اپنے لیڈرکاساتھ دیاجس کے نتیجے میں ملک دولخت ہوگیا۔ انہوں نے مزید کہاپیپلزپارٹی والے پاکستان کھپے کانعرہ لگاتے ہیںمگردل میں کہتے ہیں پاکستان نہ کھپے ۔ انہیں کولیاری میں جلسہ کرنے سے کس نے روکاہے ۔پیپلزپارٹی بتائے لیاری میں جلسہ کیوں نہیں کرتی ۔محترمہ کوپنڈی میںشہیدکیاگیامگرخون میں کراچی کونہلایاگیا ۔وہ کون سے سوگوارتھے جنہوںنے کراچی میں بینک لوٹااورپھرآگ لگادی ۔دکانوں کولوٹاگیا پھرآگ لگادی گئی ۔قتل وغارت گری کابازارگرم کیاگیا ۔آپ کوبدمعاشیوں کاجواب دیناہوگا۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کرپشن کی بانی رہی ۔کراچی کے بجٹ سے دبئی نے جائدادیں بنائیں گئیں۔پیپلزپارٹی قبضہ گروپ ہے ۔کراچی ا نہیں جانتاہے ۔بلاول بھٹوبتائیں۔کیاوہ پیپلزپارٹی کے قانونی لیڈرہیں۔انہوں نے کہاکہ پی پی کوکبھی شہری علاقوں سے مینڈٹ نہیں ملا35 ۔سالوںسے کراچی کا 85فیصد مینڈٹ ہمارے ساتھ ہے ۔آپ کے سنہرے دورمیں بھی پیپلزپارٹی کوکراچی سے ایک سیٹ نہیں ملی ۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے مہاجروں سے اسکول کالج،بینک ،سب چھین لئے پورے سندھ سے مہاجروں کوبے دخل کیا ۔مہاجروں سے ان کی زمینیں چھین لیں اوراب طاقت کی بنیادپرپیپلزپارٹی نے ایم پیزاورسینیٹرکوخریدا ۔انہوں نے کہاکہ امیدتھی کہ پیپلزپارٹی لیاقت آبادمیں آکرپیکج کااعلان کرے گی،ہمیں لگاکہ پیپلزپارٹی لوگوں کادل جیتنے کی کوشش کرے گی ۔مگرپیپلزپارٹی کی باتیں دل جلانے والی تھیں۔
مزید پڑھیں:عمران اور الطاف ایکدوسرے کا عکس ہیں،بلاول