#افغانی_نامنظور Every Afghani can hoist his Jalsa at their rallies but these people have problem with Pakistani flags pic.twitter.com/r0IOIx8S6c
— Farhan K Virk (@FarhanKVirk) April 30, 2018
پشتون تحفظ تحریک کے جلسے میں پاکستانی جھنڈالہرانے کی اجازت نہ دینے پر ٹویٹر صارفین نے منظور پشتین کو تنقید کا نشانہ بنایا اور اسے پاکستان مخالف قوتوں کا آلہ کار قرار دیا۔
مظفر علی نے ٹویٹ کیا : پشتون تحفظ تحریک کے جلسے میں افغانستان کے جھنڈے کثیر تعداد میں موجود تھے لیکن پاکستان کا جھنڈا لہرانے کی اجازت نہیں دی گئی جس سے واضح ہوتا ہے کہ یہ تحریک پاکستان کے خلاف ہے۔
مزید پڑھیں:#عامر_کے_30_سال
ڈاکٹر عالیہ کریم نے کہا : پشتون تحفظ تحریک کا پشتونوں سے کوئی تعلق نہیں بلکہ یہ پیسے لے کر اپنا پروپیگنڈہ پھیلا رہے ہیں۔
عمار علی کا کہنا ہے : پشتون تحفظ تحریک کے پیچھے پاکستان مخالف عناصر موجود ہیں جن کا مقصد پاکستان کو نقصان پہنچانا ہے۔
عابدہ منیر نے ٹویٹ کیا : پشتونوں نے پشتین کے ایجنڈے کو مسترد کردیا ہے کیونکہ وہ پاکستان سے محبت کرتے ہیں۔
روحیدہ ملک نے ٹویٹ کیا : منظورپشتین جیسے غدار جو پاکستان کی تصویر داغدار کرنے کی کوشش کہتے ہیں جلد اپنے اختتام کو پہنچ جائیں گے۔
فرحان ورک کا کہنا ہے : فوجی چیک پوسٹوں کی وجہ سے ہیروئن کی اسمگلنگ افغانستان بند ہوگئی ہے اس وجہ سے افغانیوں کو چیک پوسٹوں سے مسئلہ ہے۔
جیسمین مغل نے کہا : منظور پشتین جیسا آدمی کئی شہروں میں جلسے کس طرح کر رہا ہے؟ آخر کون ہے جو اسے اتنے فنڈ مہیا کر ہا ہے اور اسکی تحریک کو روکا کیوں نہیں جا رہا؟
مزید پڑھیں:#نواز کی منزل خوشحال پاکستان
احمد خان نے سوال کیا : اگر پشتون تحفظ تحریک پشتونوں کے حقوق کے لیے لڑ رہی ہے تو وہ آج تک طالبان کے خلاف کیوں نہیں بولی؟
سمندر خان نے ٹویٹ کیا : منظور پشتین پاکستان اور پاکستانی فوج کے خلاف بیان دے کر اپنے آقاؤں کو خوش کر رہا ہے۔
Any justification for Israeli Army Zindabad and Pak Army Murdabad? You ppl are getting exposed with each passing day. #افغانی_نامنظورpic.twitter.com/QNAHBaAexy
— Qaiser Thethia (@qaiserthethia) April 30, 2018