Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مراکش کا سفارتی تعلقات منقطع کرنا ایرانی دہشت گردی کا روشن ثبوت

 لاہور..... پاکستان علماءکونسل کے سربراہ حافظ محمد طاہر اشرفی نے واضح کیا ہے کہ مراکش کی جانب سے ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا فیصلہ اس بات کا روشن ثبوت ہے کہ ایران مسلم عرب ملکوں کے اندرونی امور میں مداخلت جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے اعلامیہ جاری کر کے توجہ دلائی کہ ایران باغی ریاست ہے ، مکالمے کی زبان نہیں سمجھتی۔ ایران عراق ، شام او ریمن کو تباہ کر چکا ہے۔ ایران حوثیوں کو بیلسٹک میزائل فراہم کر کے حرمین شریفین کی سرزمین کو نشانہ بنا رہا ہے۔ انہیں کبھی کامیابی نہیں ملے گی۔ اشرفی نے قطر کے حکام سے اپیل کی کہ وہ ایران کے ہاتھوں میں کھلونا نہ بنے۔ دہشت گرد تنظیموں سے تعلقات کی بابت عالمی برادری کی شکایات دور کرے۔
 

شیئر: