Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشاعر مقدسہ سے سال بھر استفادے کیلئے منصوبے زیرغور

مکہ مکرمہ.... نائب و زیر حج و عمرہ ڈاکٹر عبدالفتاح مشاط نے واضح کیا ہے کہ سعودی وزارت حج و عمرہ 3نکاتی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔ معتمرین کی تعداد بڑھانے ، حرمین شریفین تک زائرین کی رسائی کو آسان بنانے اور ضیوف الرحمان کو اعلیٰ درجے کی خدمات فراہم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ وہ منگل کو مکہ مکرمہ کے العابدیہ محلے میں ام القریٰ یونیورسٹی کے زیر اہتمام ہونے والے 18ویں حج و عمرہ فورم سے خطاب کر رہے تھے۔ ڈاکٹر مشاط نے توجہ دلائی کہ مشاعر مقدسہ کو اس انداز سے بنانے سنوارنے کی ضرورت ہے جس سے سال بھر استفاد کیا جا سکے۔ ٹرانسپورٹ اور ٹیکنالوجی پر خصوصی توجہ دینی ہو گی۔ خادم حرمین شریفین حج و عمرہ ریسرح انسٹیوٹ کے ڈین ڈاکٹر سامی برہمین نے کہا کہ حاجیوں کو قافلوں کی صورت میں شعائر ادا کرنے کیلئے بھیجنے کا پروگرام بڑے پیمانے پر نافذ کرنا ہو گا۔ سبز خیموں کا منصوبہ بھی زیادہ بڑے پیمانے پر نافذ کرنا پڑے گا۔ مشاعر مقدسہ میں کھانے کا نظام او رمزدلفہ میں رات گزارنے کی سہولتوں میں بہتری لانا ہو گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ طواف کیلئے مشینی نظام بھی روبہ عمل لانا پڑے گا۔ 
 

شیئر: