Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دھوکے بازوں کیخلاف امن عامہ کا انتباہ

ریاض ...محکمہ امن عامہ نے تمام سعودی شہریوں او رمقیم غیر ملکیوں کو ایک بار پھر انتباہ دیا ہے کہ راتوں رات مالدار بنوانے والے پیغامات پر کان نہ دھریں۔ ان دنوں بعض شعبدہ باز مقامی شہریوں او رمقیم غیر ملکیوں کے نام ایس ایم ایس اور ڈاک کے ذریعے خطوط ارسال کرکے انہیں مالدار بنانے کی اسکیمیں پیش کررہے ہیں۔ فرضی ویب سائٹس اور ای میلز کے ذریعے بھی یہ کام انجام دیا جارہا ہے۔ امن عامہ نے شہریوںاور تارکین وطن سے کہا ہے کہ اگر کسی کے پاس اس طرح کا کوئی پیغام آئے تو پہلی فرصت میں امن عامہ سے رابطہ کرکے مطلع کرنے کا اہتمام کرے۔
 

شیئر: