Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سجل تجاری میں 31فیصد کا اضافہ

ریاض.... 2017ءکی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں 2018ءکی پہلی سہ ماہی کے دوران سجل تجاری (رجسٹریشن وزارت تجارت)میں 31فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے خصوصی رپورٹ جاری کرکے توجہ دلائی کہ 2017ءکی پہلی سہ ماہی کے دوران 38,637 اور 2018ءکی پہلی سہ ماہی کے دوران 55,257 سجل تجاری جاری ہوئیں۔سال رواں کی پہلی سہ ماہی کے دوران 3,495تجارتی مارکہ منظور کئے گئے۔ 
 

شیئر: