Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سلامتی کونسل میں توسیع سے مسائل بڑھیں گے،ملیحہ

  نیو یارک... اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کی تعداد میں اضافہ اس کی کارکردگی پر منفی اثرات مرتب کرے گا۔ سلامتی کونسل میں اصلاحات کے موضوع پر مباحثے کے دوران انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل میں اتفاق رائے سے اصلاحات کی کوششیں جاری رکھنے کے حامی ہیں۔ سلامتی کونسل اپنی کارکردگی کے حوالے سے مختلف مسائل کا شکار ہے ۔ مستقل ارکان کی تعداد میں اضافے سے ادارے کی غیر فعالیت بڑھے گی۔ مسائل حل ہونے کے بجائے پیچیدہ ہوجائیں گے۔ بعض ممالک کے پورے خطے کی نمائندگی کے دعوے بے بنیاد ہیں۔مباحثے میں پاکستان اور اٹلی کی زیرقیادت گروپ نے سلامتی کونسل کے مستقل ارکان میں اضافے کی مخالفت کی۔ ہند، برازیل، جاپان، جرمنی نے مستقل ارکان کی تعداد بڑھا کر 10 کرنے پر زور دیا۔
مزید پڑھیں:سی پیک سے خوشحالی آئے گی،ملیحہ لودھی

شیئر: