Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فاٹا کو اسی ماہ قومی دھارے میں لائیں گے ،شاہد خاقان

اسلام آباد... وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ فاٹا کو قومی دھارے میں  شامل کرنے کا عمل اسی ماہ مکمل کرینگے۔ فاٹا میں مقامی حکومتوں کے انتخابات اس سال اکتوبر میں ہونگے ۔ فاٹا اصلاحات وہاں کے عوام کی ضرورت ہے۔ چاہتےہیں کہ تمام  جماعتیں متحد ہو کر فاٹا اصلاحات کو مکمل کرےں۔میری سربراہی میں کمیٹی فاٹا اصلاحات پر کام کر رہی ہے ۔ فاٹا کے معاملے پر تمام  رابطے میں ہیں۔ اگلے ہفتے رہنما و ں کے ساتھ فاٹا کے معا ملے پر اجلاس کرےں گے۔ قومی اسمبلیمیںخطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا فاٹا کو قومی دھارے میں لانے کا عمل موجودہ قومی اسمبلی کی مدت ختم ہونے تک مکمل کر لیا جائے گا۔ پارلیمانی جماعتوں کے نمائندوں کے ساتھ مشاورت کی جائیگی۔ وزیراعظم نے کہا کہ آج سے ایجنسی ڈیو لپمنٹ فنڈ ختم کر دیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ کافی عرصہ سے فاٹا ریفارمز پر عملد آمدکے بارے میں کام کررہے ہیں ۔ سینیٹ و قومی اسمبلی سے بل بھی پاس ہوگیا ۔ پورا ملک چاہتا ہے کہ فاٹا کو مین ا سٹریم میں ہونا چاہیے ۔ آج کچھ فیصلے کئے گئے ہیں جو اسی پراسس کو آگے بڑھائیں گے ۔ ان فیصلوں کے حوالے سے تمام پارٹیوں کو اعتماد میں لیا جائے گا ۔ آئندہ ایک ماہ کے اندر ہی فاٹا ریفارمز کا عمل مکمل کرلیا جائے گا ۔قومی و صوبائی اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے بھی تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر ٹائم فریم طے کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ فاٹا کو بھی ملک کے دوسرے حصوں کی طرح ترقی ملے۔آئندہ 10 سال میں اضافی ایک ہزار ارب روپے فاٹا کو مہیا کرنے کے حوالے سے معاملہ مشترکہ مفادات کونسل میں لے جانا پڑے گا۔ اس کا تعلق این ایف سی سے بھی ہوگا۔ حکومت یہ فنڈز مہیا کرنے کے لئے پرعزم ہے۔
مزید پڑھیں:وزیر اعظم اور آرمی چیف کا دورہ شمالی وزیر ستان

شیئر: