آئی پی ایل: دہلی ڈیرڈیولز کا فیصلہ ڈک ورتھ لوئس میتھڈ پر
دہلی:انڈین پریمیئر لیگ کے بارش سے متاثرہ میچ میں دہلی ڈیرڈیولز نے راجستھان رائلز کے خلاف 4رنزسے فتح سمیٹ لی۔دہلی کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے17.1اوورز میں6وکٹوں کے نقصان پر196رنز بنا ئے تھے کہ بارش کی وجہ سے میچ روکنا پڑا۔کھیل کا وقت ضائع ہونے پر راجستھان رائلز کو 12اوورز میں150رنز کا نیا ہدف دیا گیا لیکن وہ 146رنز ہی بنا سکی جبکہ اس کے 5کھلاڑی آؤٹ ہوئے ۔دہلی ڈیر ڈیولز کی جانب سے کپتان شرییاس ایرنے50اور وکٹ کیپر رشبھ پنت نے69رنز اسکور کئے۔اوپنر پرتھوی شا 47رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔جے دیو انڈکٹ نے3وکٹیں لیں۔راجستھان کی جانب سے اوپنرز آرکی شارٹ اورجوز بٹلر نے 82رنز کا اچھا آغاز فراہم کرکے ہدف تک رسائی آسان بنائی لیکن باقی بیٹسمینوں میں سے کوئی بھی وکٹ پر نہیں ٹھہر پایا۔کرشنپا گوتھم نے کوشش کی لیکن وہ بھی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار نہ کرسکے اور دہلی نے ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت4رنز سے یہ میچ جیت لیا۔شارٹ نے44اور بٹلر نے 67جبکہ گوتھم نے ناقابل شکست18رنز کی اننگز کھیلی۔دہلی کے لئے ٹرینٹ بولٹ نے2وکٹیں لیں۔یہ 9میچوں میں دہلی کی تیسری کامیابی ہے ۔ وکٹ کیپر بیٹسمین رشبھ پنت کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔