Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حاجیوں سے اضافی اخراجات نہیں لینگے،سردار یوسف

اسلام آباد... وزارت مذہبی امور نے سرکاری اسکیم کے 10 فیصد کوٹے کے تحت دوسری حج قرعہ اندازی کر دی۔3 سال یا اس سے زائد مرتبہ محروم رہنے والے 12 ہزار 237 درخواست گذاروں کو کامیاب قرار دیا گیا۔ اسی طرح 80 سال سے زائد عمر کے 4 ہزار 928 درخواست گذاروں کو بمع ان کے معاونین کے کامیاب قرار دیا گیا۔ 587 عام درخواست گذار بھی قرعہ اندازی کے ذریعے کامیاب قرار دیئے گئے ۔ سپریم کورٹ سے وزارت مذہبی امور کے حق میں فیصلہ آنے کی صورت میں باقی 17 ہزار 562 درخواست گذاروں کی قرعہ اندازی ہوگی۔ جمعہ کو وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے پریس بریفنگ میں کہا کہ سرکاری اسکیم میں ناکام رہنے والے بینکوں سے رقوم واپس لے سکتے ہیں۔ جو لوگ رقوم واپس لیں گے انہیں اگلی 7 فیصد قرعہ اندازی میں شامل کیا جائے گا۔ ایک سوال پر سردار یوسف نے کہا کہ ڈالر کا ریٹ بڑھنے سے 4 ارب سے زائد رقم حکومت خود ادا کرے گی۔حاجیوں پر کوئی بوجھ نہیں ڈالا جائے گا ۔اضافی اخراجات نہیں لیں گے۔
مزید پڑھیں:سرکاری حج اسکیم کے تحت دوسری قرعہ اندازی

شیئر: