Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ پاکستان سے سعودی سفیر کی ملاقات

 اسلام آباد.... پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے پاکستانی سینیٹ کے ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے ملاقات کی۔ سعودی عرب او رپاکستان کے تعلقات او رمختلف شعبوں میںانہیں فروغ دینے کے طور طریقے زیر بحث آئے۔ ملاقات پارلیمنٹ ہاﺅس میں ہوئی۔ سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات کو غیر معمولی اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر قیادت علاقائی امن واستحکام کے فروغ میں قائدانہ کردار اداکر رہا ہے۔ سعودی سفیر نے پاکستانی عہدیدا ر کے پاکیزہ جذبات کے اظہار پر ان کا شکریہ ادا کیا او رواضح کیا کہ سعودی قیادت بھی پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بنانے سنوارنے میں غیر معمولی دلچسپی رکھتی ہے۔ 

شیئر: