بین الاقوامی میک اپ برانڈ کی سفیر، ماہرہ
پاکستان کی صف اول کی اداکارہ ماہرہ خان 71 ویں سالانہ کانز فلم فیسٹیول 2018 میں بین الاقوامی میک اپ برانڈ کی پہلی پاکستانی سفیر کے طور پر نمائندگی کریں گی ۔اس فلم فیسٹیول میں ہر سال بالی وڈ اور ہالی وڈ اداکارائیں ریڈ کارپٹ پرچلتی پھرتی دکھائی دیتی ہیں ۔ اب ان کے ساتھ پہلی مرتبہ پاکستان سے ماہرہ خان بھی شامل ہوں گی۔اس سال کانز فلم فیسٹیول میں ہالی وڈ اداکارہ جولیان مور، جین فونڈا اور ایوا لنگوریا کی شرکت متوقع ہے جبکہ بالی وڈ سے دیپیکا پڈوکون، ایشوریہ رائے بچن اور سونم کپور شرکت کریں گی۔71 واں سالانہ کانز فلم فیسٹیول رواں ماہ 9 مئی سے 20 مئی تک جاری رہے گاجس میں دنیا بھر کے ممالک سے دستاویزی فلمیں نمائش کے لئے پیش کی جائیں گی۔واضح رہے کہ اس سے قبل لالی وڈ اداکارہ ماہرہ خان بیروت انٹرنیشنل ایوارڈز فیسٹیول میںبھی شرکت کرچکی ہیں۔