ریاض... سعودی اداروں کے مشترکہ سیکیورٹی آپریشن کے تحت 26صفر1439ھ سے 17شعبان 1439ھ تک گرفتار کئے جانے والے غیر قانونی تارکین کی تعداد 10لاکھ59ہزار888 تک پہنچ گئی۔ گرفتاریاں مملکت بھر میں عمل میں آئیں۔ تفصیلات کے مطابق اقامہ قوانین کی خلاف ورزی پر 7لاکھ78ہزار748، محنت قوانین کی خلا ف ورزی پر ایک لاکھ93ہزار621، سرحدی سلامتی ضوابط کی خلاف ورزی پر 87ہزار519گرفتار کئے گئے۔ سعودی عرب میں دراندازی کرنے والے15ہزار344پکڑے گئے ۔ ان میں 57فیصد یمنی، 40فیصد ایتھوپین اور 3فیصد مختلف ممالک کے ہیں۔ مملکت کی سرحدیں عبور کرنے والے 704گرفتار کئے گئے۔