دلت خاندان کو بارات کیلئے 3دن قبل تھانے سے اجازت نامہ لینا ہوگا
بھوپال ۔۔۔۔مدھیہ پردیش کے اجین ضلع کے مہد پور کے ایس ڈ ی ایم نے دلتوں کیلئے ہدایت جاری ہے کہ گاؤں میں اگر کسی بھی دلت خاندان میں شادی ہو یا دلت بارات لیکر جائے تو تقریب سے 3دن قبل تھانے سے اجازت نامہ حاصل کرناہوگا۔ایس ڈی ایم کے اس حکم پر تنازعہ کھڑا ہوگیا۔دلت تنظیموں نے مخالفت کرتے ہوئے ایس ڈی ایم کے خلاف کارروائی کا مطالبہ شروع کردیا۔اجین کے کلکٹر نے اس ہدایت نامے کو تبدیل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ واضح ہو کہ 30اپریل کو راجستھان کے بھیلواڑاضلع میں گووردھن پورا گاؤں میں ایک دلت کو گھوڑے پر بارات لیکر جانے سے روک دیا گیا اور اسے زدوکوب کرکے گھوڑے سے اترنے پر مجبور کیا گیا تھا۔