Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں،تہمینہ جنجوعہ

اسلام آباد...سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کہا ہے کہ ہندوستانی فوج کشمیر میں بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہی ہے۔ پیلٹ گن کے ذریعے معصوم اور نہتے کشمیریو ں کی بینائی ضائع کررہی ہے جو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ ڈھاکا میں او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس میں سیکریٹری خارجہ نے کشمیر میں انسانی حقو ق کی خلاف ورزی کے بارے میں مسلم امہ کو بریفنگ دی۔ انہوںنے روہنگیا کے مسلمانو ں پر مظالم کی شدید مذمت کی۔ روہنگیا اور فلسطین کے مسلمانوں کیلئے مکمل حمایت کا اعلان کیا۔سیکرٹری خارجہ نے بتایا کہ پاکستان نے گزشتہ 3 دہائیوں کے دوران افغان مہاجرین کی خدمت کی۔ اب انکی افغانستان میں آبادکاری کیلئے کوشش جاری ہے۔بین الاقوامی برادری کو اس معاملے پر تعاون کرنا ہوگا۔پاکستان نے خطے اوردنیا بھر میں تعاون اور ترقی کی غرض سے سازگار ماحول کے قیام کے لئے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔
مزید پڑھیں:مسئلہ کشمیر خطے کے امن و استحکام کیلئے خطرہ ہے،تہمینہ جنجوعہ

شیئر: