سن رائزرز حیدرآباد کی ایک اور جیت
حیدرآباد دکن: دہلی ڈیئر ڈیولز کو یوسف پٹھان کے ریفرل پر متنازعہ فائدہ ملنے کا بھاری نقصان اٹھانا پڑا اور سن رائزرز حیدرآباد کے ہاتھوں7 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ آئی پی ایل کے ایونٹ میں دہلی کو 10 میچوں میں 7 شکست بڑا دھچکا ہے اب اس کے پلے آف میں جانے کی امیدیں دم توڑ گئی ہیں۔ دہلی ڈیولز نے قومی انڈر 19کے کپتان اور دہلی ڈیولز کے اوپنر پرتھوی شاءکی 3چھکوں اور 6چوکوں سے 36گیندوں پر 65رنز کی اننگز کسی کام نہ آئی جبکہ کپتان سریش ائیر نے بھی مجموعی اسکور میں 44رنز کا حصہ ڈالا۔دہلی ڈیئر ڈیولز کی ٹیم مقررہ 20اوور ز میں 5 وکٹوں پر 163 رنز بنا سکی ۔افغان بولر راشد خان نے 23رنز کے عو ض 2وکٹیں حاصل کیں اور مین آف دی میچ رہے۔ سن رائزرز حیدرآبادکے اوپنر ایلکس ہیلزنے 45رنز کی اننگز کھیلی جس میں 3چھکے اور 3چوکے شامل تھے۔ شیکھر دھون نے 33جبکہ کپتان کین ولیمسن نے 32رنز کی ناٹ آوٹ اننگز کھیلی اور19.5 اوور میں 3 وکٹوں پر 164 رنز بناکر 7 وکٹوں سے کامیابی سمیٹ لی۔