Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

186سالہ کچھوے کی آنکھ سے موتیا نہیں نکالا جاسکتا، ماہرین امراض چشم

ساﺅتھ اٹلانٹک.... دنیا کا معمر ترین کچھوا جوناتھن اب 186سال کا ہوچکا ہے ۔ اس کی آنکھوں کی بینائی جاچکی ہے اور موتیا نے آنکھوں کے اندر جڑ پکڑ لی ہے۔یہی نہیں بلکہ اتنا سن رسیدہ ہونے کی وجہ سے اسے متعدد بیماریاں بھی لگ چکی ہیں۔ ایک بیماری یہ ہے کہ وہ کسی بھی بو کو محسوس نہیں کرسکتا مگر سینٹ ہیلینا کے گورنر کے گھر کے باغیچے میں اب بھی ادھر سے ادھر ٹہلتا اور گھومتا پھرتا نظر آتا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ اس کچھوے کو 1882ءمیں سیشلز سے یہاں لایا گیا تھا۔ اس علاقے کی تقریباً پوری آبادی جوناتھن کو اچھی طرح سے جانتی ہے او رجب سے یہ خبر عام ہوئی ہے کہ اب اسکی آنکھوں کا آپریشن نہیں ہوسکتا تو اسکے قدر دان اپنی پریشانی ظاہر کر رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اسے اب سے 50سال قبل یہاں آنے کے فوراً بعد میڈیکل چیک اپ کیلئے لیجایا گیا تھا اس وقت بھی آنکھوں کے ماہرین نے اس کی آنکھوں اور قورنیہ کی حالت کو زیادہ اطمینان بخش قرار نہیں دیا تھا۔ ومبلڈ ن کے لارڈ احمد کا کہناہے کہ انکے خیال میں جوناتھن سینٹ ہیلینا کا سب سے قدیم مقیم ہے۔ لارڈ احمد اس کچھوے کی دیکھ بھال بہت اچھی طرح سے کررہے ہیں۔ واضح ہو کہ لارڈ احمد نہ صرف اس کچھوے کاخیال رکھتے ہیں بلکہ دوسرے جانوروں کی بھی فلاح و بہبود پر توجہ دیتے ہیں اور انکی بھلائی کے کاموں میں مصروف رہتے ہیں۔عالمی ریکارڈ کے مطابق 2005ءمیں 175سالہ ہیرٹ نامی کچھوے کی موت کے بعد جوناتھن کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ والوں نے بھی دنیا کا معمر ترین کچھوا قرار دیا تھا او رکہا تھا کہ جوناتھن کرہ ارض پر اس وقت موجود جانوروں میں سب سے سن رسیدہ ہے۔
 

شیئر: