Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت میں ہمیں”انڈین کتے“ کہا گیا، عدنان سمیع

 
محمد عرفان شفیق۔کویت 
گلوکارعدنان سمیع نے کویتی امیگریشن حکام پر الزام عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ کویت ایئرپورٹ پر ان کے اسٹاف کے ساتھ بدتمیزی کی گئی اور انہیں”انڈین کتے“ کہا گیا۔عدنان سمیع کویت میں 4 مئی کو ”لائیوپرفارمنس“ کے لئے گئے تھے۔عدنان سمیع نے کویت میں موجود انڈین سفارتی عملے سے رابطہ کیا تو وہاں سے کوئی مثبت جواب موصول نہیں ہوا۔
عدنان سمیع نے اپنے ٹویٹ میں لکھاکہ ”ہم تمہارے شہر میں محبت بانٹنے آئے اور یہاں تمہارے ہم وطنوں کے ساتھ ایسا سلوک کیا گیالیکن جب آپ سے رابطہ کیا گیا تو آپ نے کچھ نہیں کیا۔“کویتی حکام کی یہ جرا¿ت کہ ہم سے بدسلوکی کریں اور ہمیں’ ’انڈین کتے“ کہیں“۔بعدازاں عدنان سمیع نے اپنے ٹویٹ کو وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ اور وزیرخارجہ سشما سوراج کو ٹیگ کیا۔سشماسوراج نے اس کا فوری جواب دیتے ہوئے لکھا کہ’ ’پلیز مجھ سے فون پر بات کریں“۔عدنان سمیع نے حکومت کے فوری اور مثبت جواب کا شکریہ ادا کیا۔
دریں اثناءانڈین کلچرل سوسائٹی کویت کے زیر اہتمام ایک شام” کبھی تو نظر ملاﺅ“ عدنا ن سمیع کے ساتھ منا ئی گئی۔ اس شاندار اور سُروں سے سجے پروگرام میں عدنان سمیع خان نے اپنے نئے گانوں کے ساتھ پرانے گیت بھی پیش کئے۔ پروگرام میں ہندوستانی شائقین کے علاوہ پاکستانیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ عدنان سمیع خان نے معروف ومقبول گانے پیش کرکے حاضرین کو جھومنے پر مجبور کر دیا۔
عدنان سمیع خان نے کہا کہ انہیں کویت آکر بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے۔کویت کی عوام نے جو پیار دیا، وہ ساری زندگی نہیں بھلا سکتا۔واضح رہے کہ عدنان سمیع پاکستانی شہری تھے ۔بعد ازاں انہوں نے اپنی شہریت ترک کر دی تاہم 2015ءمیں انہیں ہندوستانی شہریت دے دی گئی تھی۔
 

شیئر: