Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریکارڈ پر مردہ شہری کو سامنے پاکر محکمہ ٹریفک کے اہلکار ششدر

جدہ.... جدہ محکمہ ٹریفک کے افسران سعودی شہری عامر الشہری کو ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کیلئے اپنے سامنے کھڑا پاکر حیرت زدہ رہ گئے۔ محکمہ ٹریفک کے ریکارڈ پر الشہری وفات پا چکا تھا۔ افسرا ن کی حیرت دیکھ کر الشہری نے پریشانی کے عالم میں دریافت کیا کہ آخر آپ مجھے اپنے سامنے پاکر حیرت زدہ کیوں ہیں؟ یہ سن کر محکمہ شہری کے اہلکار نے دریافت کیا سچ بتاﺅ کہ قومی شناختی کارڈ میں جس انسان کی تصویر چسپاں ہے وہ تم ہی ہو؟ شہری کا جواب اثبات میں سن کر اہلکار نے کہا کہ ہمارا سسٹم بتا رہا ہے کہ آپ وفات پا چکے ہیں۔ لائسنس کی تجدید اس وقت تک نہیں کی جاسکتی تاوقتیکہ کہ آپ اپنے زندہ ہونے کا دستاویزی ثبوت نہ پیش کردیں۔ عامر الشہری کا کہنا ہے کہ وہ ایک ماہ سے زیادہ عرصہ سے محکمہ ٹریفک کے چکر لگا رہا ہے ۔ احوال مدنیہ سے اپنے زندہ ہونے کا سرٹیفکیٹ پیش کرچکا ہے علاوہ ازیں یہ بھی باور کراچکا ہے کہ ابشر پر وہ اب تک زندہ موجود ہے اگر کوئی مر جاتا ہے تو ایسی صورت میں ابشر کا اکاﺅنٹ خودکار نظام کے تحت بند ہوجاتا ہے۔ الشہری نے بتایا کہ جدہ محکمہ ٹریفک کے اہلکاروں نے اصلاح حال کیلئے اس کی فائل ریاض بھیج دی ہے۔ 
 
 

شیئر: