حال ہی میں بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنانڈس کو ایک ایوارڈ ملاہے۔ جیکولین فرنانڈس کوہندوستان کا ڈجیٹل ایکٹیوازم ایوارڈ پیٹا یعنی پیپل فار ایتھیکل ٹریٹمنٹ آف اینیملز' دینے کا اعلان کیاگیا ہے۔اداکارہ جیکولین فرنانڈس کو یہ ایوارڈ سوشل میڈیا پرجانوروں سے متعلق آگاہی اور ان سے بہتر سلوک کے فروغ پر دینے کا فیصلہ کیاگیاہے۔ اداکارہ کو یہ ایوارڈ اگلے ہفتے پیش کیاجائےگا۔