Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نجم کی انسپکٹر خواتین کیلئے 3شرائط مقرر

جدہ.... نجم کمپنی نے ٹریفک حادثات کی تحقیقات کے لئے تعینات کی جانے والی سعودی خواتین پر 3 شرائط عائد کردیں۔ ماہ شوال میں خواتین شاہی فرمان کے مطابق کار چلانے کی مجاز ہوجائیں گی۔ ممکنہ طور پر ٹریفک حادثات سے دوچار ہونے کی صورت میں تحقیقات کا عمل بھی شروع ہوگا۔ نجم کمپنی ٹریفک حادثات کے معاملات دیکھنے کی پابند ہے۔ نجم نے معاملات کو سلجھانے او رڈرائیور خواتین کو آسانی فراہم کرنے کیلئے خواتین ٹریفک انسپکٹرز تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے نجم نے 3شرائط مقرر کی ہیں۔ پہلی یہ کہ متعدد زبانیں اچھی طرح سے جانتی ہو۔ خاتون کا فوجداری ریکارڈ نظاہر سے پاک ہو۔ تیسرا یہ کہ امیدوار خاتون مختلف اوقات میں ڈیوٹی کی پابندی پر رضامند ہو۔ ان تینوں شرائط پر پوری اترنے والی خواتین کو ہی نجم میں ٹریفک حادثات کی تحقیقات کرنے والی ذمہ داری تفویض کی جاسکے گی۔
 
 

شیئر: