Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شریر کتیا گھر کے اندر نہ جانے کیلئے مختلف ہتھکنڈے استعمال کرتی رہی

 اوہائیو.... پالتو جانوروں میں شوخی اور شرارت عام سی بات ہے۔ اور وہ یہ طور طریقے جو دلچسپ بھی ہوتے ہیں او ر پریشان کن بھی بالعموم افراد خانہ او ربالخصوص گھر کے بچوں سے سیکھتے ہیں۔ بچوں کی ہی طرح یہ  شرارتیں کرتے ہیں۔ گھر کے مالکان کو پریشان کرتے ہیں اور پھر شوخی دکھانے کیلئے ا دھر ادھر چھپتے پھرتے ہیں۔ یہاں بھی  کیلی ڈیونپورٹ جیکسن نامی ایک شخص کی پالتو کتیا  ’’تاشا‘‘ کو ایک دن شوخی سوجھی تو اس نے اپنے مالک کے ساتھ آنکھ مجولی کھیلنے کا سلسلہ شروع کردیا۔ اطلاعا ت کے مطابق مالک مکان گھر سے باہر جانے سے قبل اس بات کو یقینی بنانا چاہتا تھا کہ کتیا گھر کے اندر چلی جائے تاکہ وہ اطمینان سے باہر کا دروازہ بند کرکے جہاں جانا ہے وہاں جاسکے مگر جب اس نے اسے پکڑ کر اندر لیجانا چاہاتو کتیا کہیں نظر نہیں آئی وہ کبھی گملے کے پیچھے چھپ جاتی تو کبھی مرغیوں کے دربے کا سہارا لیتی آخر کار کتیا نے کافی دیر تک مالک کو پریشان کیا ۔ اس حوالے سے جو وڈیو جاری ہوئی ہے وہ گھر میں لگے خود کار کیمرے سے اتاری ہوئی ہے اور مقبول ہورہی ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -ایف بی آ ئی ایجنٹس کو روکنے کیلئے برق رفتار ڈرونز کا استعمال

شیئر: