Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسلام آباد سمیت دیگر شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

 
اسلام آباد...اسلام آباد سمیت پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ بدھ کی صبح 8 بجکر 35 منٹ پر اسلام آباد، میانوالی، سرگودھا ، بھکر، چکوال، پنڈدادن خان اور ٹوبہ ٹیک سنگھ ،ایبٹ آباد، چارسدہ، اٹک ،مردان، مانسہرہ، ڈیرہ اسماعیل خان صوابی، پاراچنار، سوات اور بنوں سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر ان کی شدت5.6 تھی۔ زلزلے کا مرکز بنوں کے شمال مغرب میں30 کلو میٹر تھا۔ زلزلے کا دورانیہ 20 سے 30 سیکنڈ تھا۔لو گوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ وہ گھبرا کر گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔ بنوں میں زلزلے کے بعد اسکول میں بھگدڑ مچنے سے 15 طلبہ زخمی ہوگئے۔
 

شیئر: