ریاض شہر میں 24 گھنٹے سے زیادہ گرد کا طوفان جاری
گرج چمک کے ساتھ بونداباندی ، تیز بارش کی توقع باقی
ریاض(کے این واصف) ریاض شہر 24 گھنٹے سے زیادہ شدید گرد کے طوفان کی لپیٹ میں ہے۔ بدھ کی صبح 3 بجے سے شروع ہوا گرد کا یہ طوفان ہنوز جاری ہے۔ بدھ کا پورا دن شہر نیم تاریکی میں ڈوبا رہا۔ عام منظر صاف نہ ہونے کی وجہ سے سڑکوں پر گاڑی چلانے والوں کو دشواری کا سامنا ہے۔ صبح سے سڑکوں پر ٹریفک کا بہاﺅ بھی بہت کم دیکھا گیا۔ ضرورت کے تحت گھر سے ماسک لگاکر نکل رہے ہیں۔ شام 6 بجے کچھ گرج چمک اورمعمولی سی بوندا باندی ہوئی۔ امید کے مطابق یہ صورتحال ہلکی یا تیز بارش میں تبدیل نہیں ہوئی۔ اگر ایسا ہوتا تو ریاض کے عوام کو گرد کے اس طوفان سے نجات حاصل ہوجاتی تو لوگ راحت کا سانس لیتے۔