Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیٹے کانام رکھنے پر ماں باپ میں تنازع

کوچی۔۔۔۔۔کیرلا ہائی کورٹ کے جج کو  5سال کے بچے کا ناتجویز کرنے کی عجیب اور انوکھی ذمہ داری دی گئی ہے۔بچے کے والدین کا تعلق 2مختلف مذاہب سے ہونے کے باعث ان میں بچے کے نام کے سلسلے میں تنازع کھڑا ہوگیااور معاملہ عدالت میں پہنچ گیا۔بچے کے والد ہندو ہونے کی وجہ سے بیٹے کا نام ’’ابھینو سچن ‘‘جبکہ کرسچن ماں ، بیٹے کا نام ’’جان منی سچن ‘‘رکھنے پر بضد تھی۔جسٹس اے کے جے شنکر نانبیار نے بالآخر بچے کانیا نام’’جان سچن‘‘تجویز کیا جسے دونوں میاں بیوی نے قبول کرلیا اور عدالت نے برتھ سرٹیفکیٹ اسی نام سے جاری کرنے کا حکم دیا۔واضح ہو کہ میاں بیوی نے آپسی اختلافات کے باعث عدالت میں مقدمہ دائر کررکھا ہے ۔ ماں نے عدالت میں کہا کہ وہ بچے کے نام سے ’’منی‘‘ہٹا سکتی ہے اور باپ ’’ابھینو ‘‘رکھنے پر قائم تھا۔عدالت نے دونوں کی باتیں سننے کے بعد بچے کا نام ’’جان سچن‘‘رکھ دیاجس میں ’’جان‘‘ ماں کے نام کا حصہ اور ’’سچن‘‘باپ کے نام کا حصہ ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -اکبر روڈ کومہاراناپرتاپ روڈ بنانے کی سازش

شیئر: