Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایبٹ آباد ، ٹرک نے مسافر وین کو روند ڈالا،10ہلاک

ایبٹ آباد ... ایبٹ آباد میں مال بردار ٹرک مسافروین پر الٹ گیا۔10 افراد جاں بحق اور8 زخمی ہوگئے۔ کئی کی حالت نازک ہے۔ مرنے والوں میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق سبزی منڈی کے قریب گندم کی بوریوں سے لدے ٹرک نے غلط سمت سے اوورٹیک کی کوشش کی اور بے قابو ہو کر مسافر وین کو روند ڈالا۔مسافر وین راولپنڈی سے مانسہرہ جا رہی تھی۔

شیئر: