کھٹمل اور مچھر کے کاٹنے سے حفاظت کا گھریلو نسخہ معلوم کرلیا گیا
لندن ..... کہا جاتا ہے کہ کچن جادو کا ایک پٹارہ ہوتا ہے او راسکے اندر رکھی ہوئی بہت ساری ضروری اور غیر ضروری اشیاء کسی نہ کسی وقت کارآمد ثابت ہو جاتی ہیں۔ اب سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے ایسا گھریلو نسخہ تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جس کی مدد سے نہ صرف یہ کہ مچھروں سے چھٹکارا مل سکتا ہے بلکہ انکے اور کھٹملوں اور دیگر حشرات الارض کے کاٹے کے اثرات سے بھی محفوظ رہنا ممکن ہوسکتا ہے۔ واضح ہو کہ کئی ممالک بالخصوص امریکہ کے کئی شہروں میں یہ ایک بڑا مسئلہ ہیں اور کوئی چند منٹ کیلئے بھی باہر نکلے تو اس کے لئے ناممکن ہے کہ وہ کسی مچھر، کھٹمل یا کیڑے کے کاٹے کا شکار نہ ہو۔ اب جو گھریلو نسخہ دریافت ہوا ہے اس میں نمک کا پیسٹ بدن پر لگانے اور نہانے کے پانی میں تھوڑا سا سرکہ ڈالنے کے علاوہ 2، 4اور چیزیں بھی شامل کی گئی ہیں۔ماہرین حشرات الارض کا کہناہے کہ بہت سارے چھوٹے موٹے کیڑے بے ضرر بھی ہوتے ہیں لیکن اگر مستقل ان سے پالا پڑتا رہے تو یہ مسئلہ بھی بن سکتا ہے۔