Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چیئرمین نیب کے استعفے کیلئے پنجاب اسمبلی میں قرارداد

لاہور ...پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال سے مستعفی ہونے کے مطالبے سمیت قرار دادیں جمع کرا دی گئیں ۔ مسلم لیگ(ن) کی رکن اسمبلی حنا پرویز بٹ کی طرف سے جمع کرائی گئی قرار داد میں کہا گیا کہ چیئر مین نیب غلط رپورٹ کی بنیاد پر سابق وزیر اعظم نواز شریف کیخلاف نوٹیفیکیشن جاری کرنے کے بعد اپنا اعتماد کھو چکے۔چیئر مین نیب نے نواز شریف پر 4.9ارب کا مضحکہ خیز اور لغو الزام لگایا ہے۔ ورلڈ بینک کی رپورٹ میں وضح لکھا ہے کہ منی لانڈرنگ ہوئی نہ رپورٹ میں نواز شریف کا نام ہے۔کسی ادارے یا سربراہ کو پاکستانی شہری کے بنیادی حقوق پامال کرنے کا حق نہیں۔ مطالبہ ہے کہ چیئر مین نیب فی الفور اپنے عہدے سے مستعفی ہوں۔ اپنے عہدے کا غلط استعمال کرنے پر ان کی تفتیش ہونی چاہیے۔سپریم کورٹ کو اس کا از خود نوٹس لینا چاہیے۔مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی راحیلہ خادم کی طرف سے بھی چیئرمین نیب سے مستعفی ہونے کے مطالبے کی قرار داد اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی گئی ۔ پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمودالرشید نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے چیئرمین نیب کے خلاف حالیہ بیان کے خلاف قرار داد جمع کروائی جس میں کہا گیا کہ نواز شریف کا بیان چیئرمین نیب کو ہراساں کرنے کے مترادف ہے۔یہ ایوان اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ وہ نیب سمیت تمام اداروں کے ساتھ کھڑا ہے۔ 
مزید پڑھیں:چیئرمین نیب کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ

شیئر: