اوبر کی اڑن ٹیکسی 2سال میں پروازشروع کردیگی
دبئی.... اوبر کمپنی نے اپنی پہلی اڑن ٹیکسی قائم کرنے کی کوشش شروع کردی ہے۔ لاس اینجلس میں اس نے ایک کانفرنس کے دوران اپنے اوبر ایئر کے ڈیزائن کے ماڈل کی نمائش کی۔ اس کی یہ ٹیکسی عمودی پرواز بھرے گی اور اترے گی۔ اسکے اعلیٰ عہدیداروں کا کہناہے کہ گنجان آباد شہروں میں یہ سروس 2برس میں شروع ہوگی۔ بجلی سے چلنے والی اس اڑن ٹیکسی میں 4مسافروں کی گنجائش ہوگی۔ شروع میں پائلٹ موجود ہوگا لیکن بعد میں یہ خود اڑان بھرا کریگی۔اوبر کا منصوبہ ہے کہ وہ 2020ءمیں ایئر ٹیکسی سروس شروع کرے جبکہ اگلے 5 تا 10برسوں میں از خود پرواز کرنے والی ٹیکسی متعارف کرائی جائیگی۔ مسافروںکو موبائل ایپ کے ذریعے ٹیکسی طلب کرنے کی سہولت ہوگی۔ ان سے کہا جائیگا کہ وہ کہیں بھی جانے سے پہلے ایک گھنٹے کا وقت دیں۔ اوبر کے عہدیداروں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس کا کرایہ 2ڈالر فی میل سے بھی کم ہوگا۔