”ہم دونوں کا ساتھ ہے:: یہی خوشی کی بات ہے“
نامور گلوکار، اداکار و میوزک ڈائریکٹر ہمیش ریشمیا ٹی وی اداکارہ سونیا کپور کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔شادی کی اس نجی تقریب میں دولہا اور دلہن کے قریبی اعزہ اوردوستوں نے شرکت کی۔ ہمیش ریشمیا نے اپنی شادی کی تصاویر فیس بک پر شیئر کی ہیں اور ساتھ میں لکھا ہے کہ:
ہم دونوں کا ساتھ ہے
یہی خوشی کی بات ہے
ہمیش ریشمیا کی یہ دوسری شادی ہے اس سے قبل وہ اور کومل شادی کے بندھن میں بندھے تھے تاہم 22 سالہ رفاقت کے بعد بالآخر اس شادی کااختتام گزشتہ برس طلاق پر ہوا تھا۔ دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے جو اپنی ماں کے ساتھ رہتا ہے تاہم اس نے گزشتہ روز اپنے والد کی دوسری شادی میں شرکت کی۔