” دس کا دم‘ ‘ کا ایک اور پرومو جاری
بالی وڈ ادا کار سلمان خان کے مشہور شو’ ’ دس کا دم‘ ‘ کے تیسرے سیزن کا ایک اور پرومو جاری کردیا گیا۔ہندوستان میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے شو ”بگ باس‘ ‘ کے بعد بالی وڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کا ایک اور شو ”دس کا دم‘ ‘ بھی خاصی اہمیت کا حامل ہے جس میں بالی وڈ سے وابستہ شخصیات کے ساتھ گیم کھیلا جاتا ہے۔ سلمان خان اپنے مخصوص انداز میں میزبانوں کے ساتھ مذاق کرکے شو کو چار چاند لگادیتے ہیں۔سلمان خان نے چند روز قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر” دس کا دم‘ ‘ کے تیسرے سیزن کا پرومو جاری کیا تھا جس میں وہ لڑکی سے سوال کرتے ہیں کہ کتنے فیصدہندوستانی لڑکے، لڑکیوں کو متاثر کرنے کےلئے انگریزی جھاڑتے ہیں۔ ان کے اس پرومو کو بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی تھی۔دبنگ خان نے اب سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ”دس کا دم“ کے تیسرے سیزن کا پرومو جاری کردیا ہے اور اسے پہلے پرومو سے بھی زیادہ پسند کیا جارہا ہے جس میں وہ ایک لڑکے سے سوال کررہے ہیں کہ کتنے فیصد ہندوستانی شادیوں میں برائیاں نکالتے ہیں۔گیم شو ”دس کا دم 3“ ہندوستانی ٹی وی چینل پر نشر کیا جائےگا جبکہ اس مرتبہ شو میں نامور شخصیات کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔