Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برازیلین گول کیپرایڈرسن موریس کا گنیز ریکارڈ

مانچسٹر: انگلش فٹ بال کلب مانچسٹر سٹی کے برازیلی گول کیپر ایڈرسن موریس نے طویل ترین کک لگا کرنیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔ گنیز بک کے زیر اہتمام اس مقابلے میں ایڈرسن کو3مواقع دیئے جس کے دوران اس نے تیسری کک پر گیند کو75میٹر سے زائد فاصلے تک پہنچا کر ریکارڈ اپنے نام کیا۔ گول کیپر نے گنیز بک کے نمائندے کی موجودگی میں یہ ککس لگائیں اور اس سے پہلے ہوا کی رفتار کا بھی خاص طور پر جائزہ لیا گیا تاکہ گول کیپر کو کوئی اضافی فائدہ حاصل نہ ہو۔ہوا کی رفتارریکارڈ کی گئی جومقررہ حد میں تھی جس کے بعدگول کیپر نے ککس لگائیں اور تیسری کوشش میں نیا ریکارڈ بنا دیا۔ایڈرسن کی لگائی گئی کِک کے نتیجے میں فٹ بال 75.3میٹر دور جا کر گری۔ کِک کی رفتار اور فاصلہ ناپنے کے بعد گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے نمائندے نے ایڈرسن کے اس ریکارڈ کی تصدیق کرتے ہوئے سرٹیفیکیٹ بھی جاری کردیا۔ایڈرسن اس سال کے بہترین گول کیپر کے طور پر گولڈن گلوو ایوارڈ کے لئے بھی نامنزد ہوئے تھے تاہم گزشتہ روزیہ ایوارڈ حریف کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کے ہسپانوی گول کیپر ڈیوڈ ڈی گیا کو دیا گیا۔

شیئر: