Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وادی نیلم میں پل ٹوٹ گیا، 25سیاح ڈوب گئے

مظفر آباد... وادی نیلم میں کنڈل شاہی پل ٹوٹنے سے پل پر کھڑے 25 سے زائد سیاح نالہ جاگراں میں جاگرے۔11 کی نعشیں نکال لی گئیں جبکہ 6 کو بچا لیا گیا دیگر کی تلاش جار ی ہے۔ نالے کا بہاو انتہائی تیز ہونے سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔نالہ جاگراں بلندی سے نیچے اترنے والا انتہائی تیز رفتار نالہ ہے جس میں پانی بہت تیز رفتاری سے بہتا ہے۔ڈپٹی کمشنر نیلم راجہ شاہد محمود کے مطابق پل پر 40 سے زائد سیاح موجود تھے۔خستہ حال پل گنجائش سے زیادہ افراد کا وزن برداشت نہ کرسکا اور ٹوٹ گیا ۔ سیاح پل کے اوپر کھڑے ہو کر تصاویر بنا رہے تھے کہ حادثہ پیش آیا ۔ متاثرین میں لاہور اور فیصل آباد کے کئی طلبہ شامل ہیں۔

شیئر: