Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شیاؤمی کمپنی کا انیورسری فون رواں ماہ لانچ ہوگا‎

شیاؤمی کمپنی رواں ماہ کے آخر تک دو نئے اسمارٹ فون می 7 اور اینیورسری ایڈیشن فون متعارف کرائے گی۔ اینیورسری فون میں آئی فون ایکس کے طرز کی تھری ڈی فیس ریکوگنیشن ٹیکنالوجی دی جائیگی اور یوں یہ اس ٹیکنالوجی کا حامل پہلا اینڈرائیڈ اسمارٹ فون ہوگا۔ دونوں اسمارٹ فونز میں اسنیپ ڈریگن 845 پروسیسر اور 8 جی بی ریم دیئے جانے کا امکان ہے۔ می 7 اسمارٹ فون میں 5.65 انچ ڈسپلے ،ان ڈسپلے فنگر پرنٹ سکینر ، 16 میگا پکسل کا ڈوئل بیک کیمرہ سیٹ اپ اور 4000 ملی ایمپئیر آورز کی بیٹری دی جائیگی۔ فون میں وائرلیس چارجنگ سپورٹ دیئے جانے کا امکان بھی ہے۔اسمارٹ فونز کی قیمتوں سے متعلق کمپنی نے تاحال پردہ نہیں اٹھایا ہے۔
 

شیئر: