اجزاء :
بیف انڈرکٹ ۔آدھا کلو
پیاز۔ ایک عدد
لیموں کا رس ۔دو عدد
تیل۔ آدھا کپ
میدہ ۔آدھا کپ
ورچسٹر سوس۔ ایک چوتھائی کپ
مسٹرڈ پیسٹ۔ ایک کھانے کا چمچ
ادرک لہسن کا پیسٹ۔ دو کھانے کے چمچ
ایچ پی سوس۔ دوکھانے کے چمچ
سفید سرکہ۔ دو کھانے کے چمچ
کالی مرچ۔ دو کھانے کے چمچ
نمک۔ حسب ذائقہ
ترکیب۔۔سب سے پہلے آدھا کلو بیف انڈر کٹ کوسٹیک کی شکل میں کاٹ کر اسے ہیمر سے تھوڑا سا پریس کرلیں۔اب ایک الگ پیالے میں تیل، لیموں کا رس، مسٹرڈ پیسٹ، ایک چوتھائی کپ ورچسٹر سوس، سفید سرکہ، ایچ پی سوس، ادرک لہسن کا پیسٹ اور کٹی کالی مرچ شامل کرکے خوب اچھی طرح مکس کرلیں۔پھر اس پیسٹ میں سٹیک پندرہ سے بیس منٹ میری نیٹ کریں اور گرل پین میں گرل کرلیں۔اس کے بعد الگ پین میں میدے کو بھون کر ایک طرف رکھ دیں۔اب پیاز کو بالکل باریک کاٹ کر تھوڑے سے تیل میں براؤن کرلیں۔پھر اس میں ایک گلاس پانی شامل کرکے نمک اور کُٹی کالی مرچ، ایک کھانے کا چمچ ورچسٹر سوس ڈال کر پکائیں جب اُبلنے کے قریب ہوجائے تو بھنا ہوا میدہ ڈال کر اسے گاڑھا کرلیں . سوس تیار ہونے پر پلیٹر میں سٹیک نکال کر اوپر سے سوس ڈال کر سرو کریں۔